9 جولائی، 2022، 6:19 AM

کردستان میں محرومیت کا خاتمہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے، صدر رئیسی

کردستان میں محرومیت کا خاتمہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے، صدر رئیسی

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے اپنے صوبہ کردستان کے دورے کے موقع پر صوبے کے مختلف مقامات کا دورہ کرنے کے ساتھ سنندج اور سقز میں مختلف طبقات کے افراد سے ملاقاتیں بھی کیں۔ 

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے اپنے صوبہ کردستان کے دورے کے موقع پر صوبے کے مختلف مقامات کا دورہ کرنے کے ساتھ سنندج اور سقز میں مختلف طبقات کے افراد سے ملاقاتیں بھی کیں۔ 

کردستان میں محرومیت کا خاتمہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے، صدر رئیسی

آیت رئیسی نے سروآباد شہر کے دورے کے موقع پر قلعہ جی نامی گاوں کے باشندوں سے ملاقات اور گفتگو کی۔ 

کردستان میں محرومیت کا خاتمہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے، صدر رئیسی

انہوں نے اس ملاقات کے دوران قلعہ جی کے عوام کی جانب سے اپنے خادم کے بے مثال استقبال پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: اس خطے کے لوگوں نے انقلاب اسلامی کو بڑی تعداد میں شہدا اور جانباز (غازی) پیش کئے ہیں اور اپنی جانوں کی حد تک اس مقدس نظام کی حفاظت کر رہے ہیں۔

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے مزید کہاکہ اس خطے کی عوام کے مقابلے میں کہ جو بخوبی اپنے اوپر آنے والی آزمائشوں سے گزرے ہیں اور عراقی بعثی حکومت کی شدید بمباری اور بہیمانہ ظلم کے سامنے پائیداری دکھائی، ہماری ذمہ داری زیادہ سنگین ہے۔

کردستان میں محرومیت کا خاتمہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے، صدر رئیسی

صدر مملکت نے سروآباد کے دورے کے موقع پر اس شہر میں مشروم (کھمبی) کے کارخانے کا دورہ کیا اور اس کارخانے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ 

صدر رئیسی نے کہا کہ انفراسٹکچر کے مختلف شعبوں میں محرومیتوں کا خاتمہ اور کردستان کی ظرفیت اور توانائیوں کو عملی شکل دینا ہماری حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ 

کردستان میں محرومیت کا خاتمہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے، صدر رئیسی

انہوں نے مزید کہاکہ کردستان میں بہت زیادہ مواقع اور توانائیاں ہیں۔ یہ علاقہ زراعت، گلہ بانی اور سیاحت کا مرکز اور معدنی ذخائر سے مالا مال ہے۔ باصلاحیت افرادی قوت کردستان کی اہم توانائیوں میں سے ایک ہے اور ہم افرادی قوت کی صلاحتیوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے صوبے میں مختلف منصوبے شروع کریں گے۔

News ID 1911498

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha